۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی اس بمباری میں درجنوں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی اس بمباری میں درجنوں فلسطینی شہید ہوئے ہیں ، وزارت صحت نے کہا کہ صہیونی فوج کی جانب سے العودہ اسپتال پر بھی بمباری کی گئی، دونوں حملے تقریباً ایک ساتھ ہوئے اور ان کے نتیجے میں 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ کی مقامی انتظامیہ کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ڈرون اور توپ خانے سے اسرائیلی اسپتال پر حملہ کیا، میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ ان حملوں میں سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت بہت ہی نازک ہے ۔

اسرائیل کا غزہ کی پٹی میں انڈونیشیا اسپتال پر حملہ، 80 فلسطینی شہید

انہوں نے بتایا کہ پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے بہت سے بیمار اور زخمی لوگ مر جا رہے ہین اور ہم انہیں بچانے کے لیے کچھ نہیں کر پا رہے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کی مدد سے کوشش کر رہے ہیں کہ شمالی غزہ کے ہسپتالوں سے بیماروں کو باہر نکالا جائے تاکہ ان کا علاج کسی اور جگہ ہو سکے۔

وزارت صحت کے اہلکار منیر البرش نے کہا کہ تقریباً 550 بیمار ہسپتال میں ہیں اور ان کا علاج نہیں ہو رہا ہے کیونکہ اسرائیل نے ہسپتال کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .